جرمنی کے محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین میں 3609 کے اضافے کے بعد کل تعداد 137439 ہوگئی ہے۔
دوسری طرف 242 نئی ہلاکتوں کے اضافے کے ساتھ کل اموات 4110 ہوگئی ہیں-
جبکہ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اب تک ملک میں 141000 سے زیادہ متاثرین موجود ہیں اور 4,352 اموات پیش آچکی ہیں۔
کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اس وقت جرمنی پانچویں نمبر پر ہے۔